ابنا: الیکشن میں 80 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے حکمراں اتحاد نیشنل فرنٹ کو پارلیمنٹ کی 222 میں سے 112 نشستوں پرکامیابی ملی ہے۔اوراسے حکومت بنانے کیلیے سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔دو تہائی نشستوں کے نتائج آچکے ہیں جس میں اپوزیشن اتحاد نے صرف 58 نشستیں جیتی ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن رہنما انورابراہیم نے نتائج کومستردکردیاہے۔...../169
5 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416439
کوالالمپور…ملائیشیا میں 56 سال سے برسراقتدار حکمراں اتحاد نے پارلیمانی انتخابات جیت لیے۔